تحصیل عیسےخیل کی یونین کونسل ونجاری آفس کے ملازم عمیر شاہ کے بھائی نبیل حسن شاہ13 مارچ کو افطاری کے بعدموٹر سائیکل حادثے میں شدیدزخمی ہو گئے۔جبڑا ٹوٹنے کے علاوہ دیگراعضاءکوبھی نقصان پہنچاہے۔

ونجاری(اللہ نوازخان)تحصیل عیسےخیل کی یونین کونسل ونجاری آفس کے ملازم عمیر شاہ کے بھائی نبیل حسن شاہ13 مارچ کو افطاری کے بعدموٹر سائیکل حادثے میں شدیدزخمی ہو گئے۔جبڑا ٹوٹنے کے علاوہ دیگراعضاءکوبھی نقصان پہنچاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسے خیل کی یونین کونسل ونجاری آفس کے ملازم عمیر شاہ کے بھائی نبیل حسن شاہ 13 مارچ کو افطاری کے بعد موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔حادثےکی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں۔جبڑےاورناک کےساتھ دانت بھی ٹوٹ گیا ہے۔گھٹنے،بازواورایک کہنی بھی فریکچرہوگئی ہے۔علاج کے لیےاس کو ہسپتال میں ایڈمٹ کرکےزخموں کی سرجری کر دی گئی ہے۔عمیر شاہ نے دوست احباب سے گزارش کی ہے کہ میرے بھائی اور دوسرے بیمار افراد کے لیےدعا کریں تاکہ جلد از جلد وہ صحت مند ہو جائیں۔واضح رہےکہ عمیر شاہ عوام میں بے حد مقبول ہیں اورہر ممکن حد تک عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔موٹر سائیکل کےاس خوفناک حادثے سےخدا کے فضل و کرم سےنبیل شاہ توبچ گئے ہیں لیکن موٹر سائیکل حادثوں میں کئی دفعہ اموات دیکھنے میں نظرآجاتی ہیں۔والدین کوشش کریں کہ اپنے بچوں کو تیز رفتاری سے موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔کم عمر موٹر سائیکل سوار زیادہ حادثے کرتے ہیں.ناسمجھی اور ناتجربہ کاری کئی قسم کے حادثات کا سبب بن جاتی ہے لہذا کم عمروں کو ہر ممکن حد تک موٹر سائیکل چلانے سے روکا جائے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ان موٹر سائیکل سواروں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں جو ون ویلنگ یا دیگر کرتب دکھاتے ہیں۔مختلف کرتب دکھانے کی وجہ سےاپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔اوور سپیڈنگ سے بھی بچنے کی تلقین کی جائےاور جو اوور سپیڈنگ کرتے ہیں،ان کو بھی چاہیے کہ وہ سپیڈ کو کنٹرول کریں۔