وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب”کو عملی جامہ پہنائیں گے ناصرہ پروین۔بچوں کا سرکاری اداروں میں سوفیصد داخلہ یقینی بنایاجائیگا۔مسعود یزدانی

گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب”کو عملی جامہ پہنائیں گے ناصرہ پروین۔بچوں کا سرکاری اداروں میں سوفیصد داخلہ یقینی بنایاجائیگا۔مسعود یزدانی تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول شور کوٹ میں نئے سال کے داخلہ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ڈی ای او سیکنڈری جھنگ ناصرہ پروین نے ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا اور سو فیصد طلبہ کا داخلہ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ تحصیل شور کوٹ کے تمام سکولوں کے خواتین و مرد سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کے بارے سوچ بھی نہیں سکتی ۔تقریب سے غضنفر کاٹھیا،نجف شاہ ،مسعود یزدانی اور تصور اقبال نے بھی خطاب کیا ۔ اس سے قبل ڈی ای او سیکنڈری ناصرہ پروین نے پیما سکولز کے امتحانی سنٹر کو چیک کیا ، بعد میں شجر کاری مہم کے تحت سکول میں پودا لگایا۔آخر میں داخلہ مہم کے سلسلہ ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے تمام سکولوں کے خواتین ومرد سربراہان کے علاوہ طلبہ نے شمولیت کی اور پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے نعرے بلند کیے۔اس کے علاوہ ڈی ای او سیکنڈری نے خود چند طلبہ کے داخلہ فارم بھی fill کیے اور اس طرح نئے طلبہ کے داخلہ مہم کا افتتاح کردیا

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز