ونجاری(اللہ نوازخان)تحصیل عیسےخیل کے نواحی علاقہ ونجاری میں جاز(JAZZ)کی سروس کی وجہ سے عام شہریوں سمیت آن لائن کام کرنے والے شدید پریشان۔معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل کے نواحی علاقہ ونجاری میں شہری جاز(JAZZ)سروس کی وجہ سےکئی دنوں سےپریشانیوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ان کے لیے زیادہ مشکلات بڑھ گئی ہیں جوآن لائن کام کرتے ہیں یا میڈیا سے وابستہ ہیں۔علاوہ ازیں کاروباری حضرات بھی متاثر ہو رہے ہیں،کیونکہ سروس کی خرابی کی وجہ سے کال کرنا اور رقوم کا لین دین کا کام متاثر ہو رہا ہے۔کئی شہریوں کےپیارے دوسرے شہروں اور ممالک میں رہائش پذیر ہیں،ان سے بات کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔بہت سےپردیس میں رہنےوالے افراد موبائل/نیٹ کے ذریعے اپنے پیاروں سے بات کرکے حال احوال دریافت کرلیتے ہیں،لیکن اب بات کرنے میں دشواری پیش آرہی ہیں جس کی وجہ سےان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔سروس کبھی کچھ منٹوں کے لیےدستیاب ہوتی ہے،لیکن بعد میں منقطع ہو جاتی ہے۔شہریوں نےاعلی حکام اور جازکمپنی کے عہدہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ونجاری میں سروس کا معیار فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ونجاری میں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ہمیں مہنگے پیکجز لگانے پڑتے ہیں اور سروس کے تعطل کی وجہ سےپیکجزضائع ہو جاتے ہیں۔مہنگائی نےپہلے ہی شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے اور پیکجز کے ذریعے ضائع ہونےوالی رقم ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔













