میانوالی کےگاؤں ونجاری کےرہائشی محمداشرف کےگھرمیں اچانک لگنےوالی آگ کوبغیرجانی نقصان کےاہل علاقہ اور1122کی فائربریگیڈکی مددسےبجھادیاگیا۔ناصرالرحمن اوراہل علاقہ نےآگ بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
میانوالی(اللہ نوازخان)میانوالی کےگاؤں ونجاری کےرہائشی محمداشرف کےگھرمیں اچانک لگنےوالی آگ کوبغیرجانی نقصان کےاہل علاقہ اور1122کی فائربریگیڈکی مددسےبجھادیاگیا۔ناصرالرحمن اوراہل علاقہ نےآگ بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروزہفتہ میانوالی کے گاؤں ونجاری کےرہائشی محمد اشرف کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ چولہے کی چنگاریوں سےایندھن کے لیے استعمال ہونے والی لکڑیوں کو لگ گئی۔آگ کے شعلے دور دور تک نظر آنے لگے۔فوری طور پر اہل علاقہ نے آگ بجھانے کے لیےاپنی مدد آپ کے تحت آگ پر پانی ڈالنا شروع کر دیا۔آگ کافی دیر تک بھڑکتی رہی۔1122کی فائر بریگیڈ سروس کو بھی اطلاع دے دی گئی تھی۔1122کی میڈیکل سروس چند منٹ کے بعد پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی ٹریفک مسائل کی وجہ سےکچھ دیر کے بعد پہنچی۔فائر بریگیڈکےاہلکاروں نےآگ پر پانی ڈالنا شروع کر دیا۔کچھ دیر کے بعدآگ کو مکمل طور پربجھا دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ تھوڑی سی بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا۔چولہے کو استعمال کرنے کے بعدمکمل طور پر نہ بجھایا گیااور چولہے سے چنگاریاں اڑ کرایندھن کے استعمال کے لیے ہونے والی لکڑیوں پر جا گریں،جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔لکڑیاں تو جل گئیں لیکن جانی نقصان سے اہل خانہ بچ گئے۔دو گائیں بھی کچھ فاصلے پر موجود تھیں،لیکن فضل خدا سے وہ بھی بچ گئیں۔اہل علاقہ ناصر الرحمن نامی نوجوان کو سراہ رہے ہیں،کیونکہ اس نےآگ کو بجھانے کے لیےسر توڑ کوشش کی۔دیگر اہل علاقہ نےبھی اہم کردار ادا کیااور1122کی سروس فائر بریگیڈ کا کرداربھی سراہنے کے قابل ہے۔اگرآگ پر فوری طور پر قابو نہ پا لیا جاتا تو بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔واضح رہےکہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سےقبل مکمل طور پر آگ کو تو نہ بجھایا گیا لیکن بھڑکتے شعلوں کوبجھا دیا گیا تھا۔













