تھانہ مکڑوال کی حدودمیں ونجاری کی جامع مسجدکےباہرنمازجمعہ کےدوران ٹیلرماسٹرنصراللہ خان کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔عوامی حلقوں کی طرف سےڈی پی او میانوالی سےچور/چوروں کی گرفتاری کافوری مطالبہ

میانوالی(اللہ نوازخان)تھانہ مکڑوال کی حدودمیں ونجاری کی جامع مسجدکےباہرنمازجمعہ کےدوران ٹیلرماسٹرنصراللہ خان کاموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔عوامی حلقوں کی طرف سےڈی پی او میانوالی سےچور/چوروں کی گرفتاری کافوری مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تھانہ مکڑوال کی حدود میں ونجاری کی جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ کے دوران ٹیلرماسٹرنصر اللہ خان کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔نصر اللہ خان کا کہنا ہے کہ تقریبا پونے دو بجے مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اندر داخل ہوا اور موٹرسائیکل کو بار پارک کیا۔نمازجمعہ کی ادائیگی کےبعد باہر نکلا تو موٹرسائیکل چوری ہو چکا تھا۔واضح رہے کہ یہ پہلی چوری نہیں بلکہ اس سے قبل کئی چوریاں ہو چکی ہیں،لیکن چور/چوروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔دن کے وقت چوری ہونا اہل علاقہ کے لیے بڑی تشویش کی بات ہے۔عوامی حلقوں نےڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہےکہ فوری طور پر چور/چوروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔روز روز کی چوریوں سے اہل علاقہ تنگ آ چکے ہیں۔کافی عرصہ سے چوریوں کا سلسلہ جاری ہے۔کبھی موٹر سائیکل چوری ہو جاتے ہیں اور کبھی گھروں اور دکانوں میں چوریاں ہوتی ہیں،توقع ہے کہ فوری طور پر چور/چوروں کو گرفتار کیا جائے گا۔