گڑھ مہاراجہ حفاظتی بند کے نزدیک ٹرک اور بس میں تصادم تین جان بحق نو افراد زخمی

گڑھ_مہاراجہ( سٹارنیوز)شورکوٹ باہو پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ 3 افراد جانبحق 9 افراد شدید زخمی
تفصیلات کےمطابق بلوچ ای سی بس جو لاہور سے لیہ جا رہی تھی باہو پل کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے کراسنگ کے دوران سامنے سے آتے ہوئے ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر روڑ سے نیچے کھائی میں گر گئی بس میں سوار 40افراد میں سے 12 کے قریب لوگ شدید زخمی ہوئے جن میں تین افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے، 9 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو فرسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے نزدیکی ایمبولینسسز اور فائروہیکل کو موو کروایا جس پر ریسکیو1122 سٹاف نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ اور 4 مریضوں کو آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ ہسپتال منتقل کردیا،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/روزنامہ اوصاف/ملتان ویلی/ جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ