ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے ریجنل آپریشنز سیل قائم کیا گیاہے ایسے ملزمان جو روپوش ہوگئے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہ ہو رہے ہیں ان کے خلاف بمطابق قانون کاروائی جاری ہے اس سلسلہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کی جائیداد قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے نیلام کر دی گئی ہے ۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر بھکر پولیس نے اشتہاری ملزم عبیداللہ عرف دودا متعلقہ مقدمہ نمبر 359/24 جرم 392/411 تھانہ بہل کی گرفتاری کیلیے دستیاب تمام وسائل بروۓ کار لائے، ملزم کی گرفتاری کےلئے قریبی اضلاع اور تھانہ جات سے بھی رابطہ کیاگیا لیکن ملزم گرفتاری کے خوف سے روپوش ہے ۔۔
ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا کی نگرانی میں ایس ایچ او بہل قیصر اقبال ،الطاف حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور محرر ضمیر حسین نے مجرم اشتہاری عبیداللہ عرف دودا کی جائیداد قرقی و نیلامی کیلیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا۔ معزز عدالت کے حکم سے ملزم اشتہاری کی جائیداد واقع موضع یوسف شاہ بیٹ بوگھا 02 مرلے بعوض 60 ہزار روپے محکمہ مال اور سیکیورٹی اداروں کی زیر نگرانی مورخہ 14/05/25 کو نیلام کر دی گئی ہے ۔اشتہاری مجرم عبید اللہ عرف دودا نے تھانہ بہل کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کی تھی جسکے خلاف مقدمہ 359/24 درج تھا ۔ ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے ، قرار واقعی سزا دلوانے اور مظلوم کی دادرسی کے لیے تمام قانونی ضابطے پورے کیے جا رہے ہیں۔