افواجِ پاکستان کے کامیاب آپریشن “بنیان مرصوص” کی یاد اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف شاندار دفاع پر ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی یومِ تشکر قومی جذبے سے منایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ضلع کونسل سبزہ زار میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، اسسٹنٹ کمشنرز، سرکاری افسران، امن کمیٹی، وکلاء، انجمن تاجران، سول سوسائٹی، اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور دشمن کے ناپاک عزائم کی ناکامی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یومِ تشکر کا یہ دن افواجِ پاکستان سے محبت، قومی اتحاد، اور وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کا دن بن گیا۔

رپورٹ اسد مسعود سٹارنیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ

پاکستان زندہ باد – شہداء کو سلام – افواجِ پاکستان پائندہ باد
#diotobateksingh #ضلعی_دفتر_تعلقات_عامہ #ٹوبہ_ٹیک_سنگھ #استحکام_پاکستان
#یوم_تشکر
#افواج_پاکستان_زندہ_باد
#بنیان_مرصوص
#شہداء_کو_سلام
#ضلعی_انتظامیہ_ٹوبہ
#ڈپٹی_کمشنر_محمد_نعیم_سندھو
#ڈی_پی_او_عبادت_نثار
#ضلع_کونسل
#پرچم_کشی
#قومی_یگانگت
#امن_کمیٹی
#پاکستان_کا_دفاع
#قوم_اور_افواج_ایک_صف
#وطن_سے_محبت
#ٹوبہ_ٹیک_سنگھ