ٹوبہ ٹیک سنگھ: محکمہ سوئی گیس کے ایڈمن آفیسر کی موٹر سائیکل دفتر سے چوری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے)محکمہ سوئی گیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایڈمن آفیسر چوہدری منور حسین جٹ کی موٹر سائیکل دفتر کے گیراج سے چوری ہو گئی۔ چوری کی یہ واردات بھلیر روڈ پر واقع محلہ نیو گارڈن میں قائم سوئی گیس کے دفتر میں پیش آئی جہاں سے نامعلوم چور نے سرخ رنگ کی ہنڈا 125 موٹر سائیکل، ماڈل 2021، رجسٹریشن نمبر AJD 3838 چرا لی۔چوری کی اطلاع ملتے ہی دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی ویڈیو اور چور کی تصویر حاصل کر لی گئی ہے، جسے شناخت اور گرفتاری کے لیے عوام سے شیئر کیا جا رہا ہے۔چوہدری منور حسین جٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو چور کی شناخت یا موٹر سائیکل کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر رابطہ کریں۔رابطہ نمبر: 0332-7863838۔متاثرہ افسر نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ پولیس حکام سے واقعے کی تحقیقات تیز کرنے اور چور کو جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔












