احمد پور سیال گورنمنٹ ہائی سکول میں سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کا عملی مظاہرہ

گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال میں سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جسمیں نومنتخب طلبہ نمائندوں نے اپنے عہدوں کا باقاعدہ حلف اٹھایا
پرنسپل غلام محی الدین قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کونسل نہ صرف نظم و ضبط اور ذمہ داری کا شعور بیدار کرتی ہے بلکہ طلبہ کو مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے منتخب عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری، خلوص اور جذبے سے ادا کریں تاکہ وہ معاشرے کے فعال اور باشعور رہنما بن سکیں
طلبہ نمائندگان سے حلف معروف الیکشن کمیشنر بشیر احمد ساقی نے لیا، جبکہ تقریب کی نظامت رضوان ظفر گوندل نے خوش اسلوبی سے انجام دی
تقریب میں اساتذہ کرام، والدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
یہ تقریب نہ صرف تعلیمی ماحول کو مزید فعال اور مثبت بنانے کا ذریعہ بنی، بلکہ طلبہ میں نئی امید، ولولہ اور قائدانہ جذبے کو بھی جلا بخشی، جو ان کی تعلیمی، سماجی اور اخلاقی تربیت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا

رپورٹ ضیغم عباس عاجز صدر نیشنل
پریس کلب احمد پور سیال
0304 6775948
0313 6775948