سرگودھا پولیس نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، اے ایس پی سٹی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ میں بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقدہ تقریب میں اے ایس پی انعم شیر خان نے کریمینل انوسٹی گیشن میں شاندار کارکردگی Excellence in Criminal Investigation Award 2025 کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کی

ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کیلئے 192 ممالک کے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی زیر غور آئی تھی

ایوارڈز کمیٹی نے سخت ترین سکروٹنی، انٹرویو کے بعد پنجاب پولیس کے دو افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا

#WorldPoliceSummit #WPS2025 #Award #Punjab #Police #PunjabPoliceOfficialPakistan #RpoSargodha #dposargodha #AtYourService #Sargodha #asp #CitySargodha #PunjabPolice