حکومت کا بھارتی جارحیت کو دنیا میں اجاگر کرنے والی کمیٹی کا بلاول بھٹو کو سربراہ بنانا پیپلزپارٹی کے لئے اعزاز اور بلاول بھٹو کی قابلیت اور لیڈرشپ کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹوکی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ھے۔ جلیل عباس جیلانی
مظفرگڑھ (سٹارنیوز)حکومت کا بھارتی جارحیت کو دنیا میں اجاگر کرنے والی کمیٹی کا بلاول بھٹو کو سربراہ بنانا پیپلزپارٹی کے لئے اعزاز اور بلاول بھٹو کی قابلیت اور لیڈرشپ کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹوکی قابلیت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ھے۔ جلیل عباس جیلانی۔ شیری رحمان ۔محترمہ حنا ربانی کھر جیسے سینئیر ترین پارلیمنٹیرینز اور ڈپلومیٹ کا سربراہ بن کر یورپین کنٹریز جانا اور ان ممالک میں بھارتی جارحیت کو بےنقاب کرنا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا بلاول بھٹو پر اعتماد کا مظہر ھے اور انکی بین الاقوامی سطح پر خارجی معاملات کو صحیح طور پر سمجھنے کا اعتراف ھے۔ جس پر پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اپنے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو پر بجا طور پر فخر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کیا۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت نے جہاں انڈیا کی حکومت اور افواج کوناکوں چنے چبوائے وہاں انھوں اپنی قوم اور ملک کاسرفخر سے بلند کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نیو کلئیر پروگرام بینظیر بھٹو شہید کے میزائل پروگرام جے ایف تھنڈر۔ ایف 16-طیارے اور آصف زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی کی چائنہ سے گوادر ودیگر معاہدوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک وقوم کو دنیا میں سرخرو کردیا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ دشمن ایک ہزار مرتبہ سوچ کر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ میاں احمد رمضان سٹارنیوز مظفر گڑھ












