تھانہ شہر سلطان پولیس کی بڑی کاروائی، چوری شدہ موٹرسائیکل مالیتی 01 لاکھ 40 ہزار روپے ریکور کر کے اصل مالک مدعی مقدمہ کے حوالے مدعی کا پولیس کوخراج تحسین
مظفرگڑھ (سٹارنیوز)تھانہ شہر سلطان پولیس کی بڑی کاروائی، چوری شدہ موٹرسائیکل مالیتی 01 لاکھ 40 ہزار روپے ریکور کر کے اصل مالک مدعی مقدمہ کے حوالے مدعی کا پولیس کوخراج تحسین ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکل مالیتی 01 لاکھ 40 ہزار روپے ریکور کرتے ہوئے اصل مالک مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا۔ مدعی مقدمہ نے ایس ایچ تھانہ شہر سلطان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے مسائل کا حل اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ عثمان خان خٹک













