تعلیم تعلیم سستی اور معیاری سب کے لیے اس ویژن پر کام کرتے ہوئے یونائٹڈ کالج شورکوٹ نے شورکوٹ کے مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی
شورکوٹ (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ کالج شور کوٹ سٹی کیمپس میں پرنسپل یونائیٹڈ کالج شور کوٹ سٹی جناب چوہدری فیصل سروہی ایڈووکیٹ اور صدر نیشنل پریس کلب شور کوٹ سٹی جناب چوہدری غلام شبیر طاہر کے درمیان مفاہمت ہوئی ۔ دوران مفاہمت چوہدری فیصل سروہی ایڈووکیٹ نے ادارہ ھذا کی خدمات کو نیشنل پریس کلب کے سامنے رکھا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ادارہ نیشنل پریس کلب کے کارکنان ،انجمن تاجران اور ویلفیئر سوسائٹی ٹی ۔ایچ۔ کیو کے عہدہ داران کے بچوں کو سالانہ فیس میں 20 فیصد خصوصی ریاعت دے گا اور مزید بچوں کی بہتر کارکردگی پر وظائف بھی دے گا۔ جس پر نیشنل پریس کلب کے صدر نے ادارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سراہا ۔یہ مفاہمت تحریری طور پر محفوظ کر لی گئی ۔ تحریری دستاویز پر پرنسپل ادارہ اور صدر نیشنل پریس کلب نے دستخط کیے ۔یہ مفاہمت ادارہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک انتہائی اہم قدم ثابت ہو گی۔مزید جناب چوہدری فیصل سروہی ایڈووکیٹ نے نیشنل پریس کلب شور کوٹ کو یہ بتلایا کہ ادارہ ہمیشہ غریب اور یتیم طلباء و طالبات کو سالانہ خطیر رقم کے وظائف بھی ادا کرتا ہے تاکہ ملک وملت کا ہر طالب علم اچھی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکے ۔جس پر صدر نیشنل پریس کلب نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔۔۔
رپورٹ ۔غلام شبیر طاہر شورکوٹ













