جمشیداقبال میو 1122 کی ایس آئی عہدے پرترقی۔پروموشن بیجز کی پروقار تقریب مبارکباد کے پیغامات

گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)جمشیداقبال میو 1122 کی ایس آئی عہدے پرترقی۔پروموشن بیجز کی پروقار تقریب مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے مطابق 1122تحصیل احمدہورسیال کے اے ایس آئی جمشید اقبال میو کو ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ضلعی ہیڈکوآرٹر ہر ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس میں جمشیداقبال میو کی انسانیت کی خدمات کے حوالے سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں اشفاق احمد اور ایمرجنسی افیسر محمدطاہر نے پروموشن بیجز لگائے،جمشیداقبال کو ترقی ملنے پر وائس چئیرمین انسانی حقوق پنجاب اور ضلعی صدر جماعت الصالحین ضلع جھنگ ملک غلام جیلانی ،شیخ امتیازرحمانی،ملک عرفان حیدر،ڈائیریکٹر سٹارنیوز،غلام شبیر میو،صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائے انصرصدیقی،عمرفاروق سمیت سیاسی وسماجی حلقوں اور تنظیموں نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے

رپورٹ امتیاز شیخ