ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا، علما کرام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈی سی ٹوبہ نے کہا کہ ضلع میں قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے لیے علما کرام کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے علما کے مشورے امن کے فروغ میں معاون ہیں۔

عیدالاضحی پر صفائی کے جامع انتظامات مکمل

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں مکمل متحرک

الائشیں شاپنگ بیگز میں ڈال کر ویسٹ ورکرز کے حوالے کرنے کی اپیل

علما کرام جمعہ کے خطبہ میں صفائی اور قانون کی پاسداری پر زور دیں

کھالیں صرف ضلعی اجازت یافتہ ادارے ایس او پیز کے تحت جمع کر سکیں گے

کالعدم تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں

ضلع بھر میں جانوروں کی فروخت کے لیے 4 سیلز پوائنٹس فعال

کھلے مقامات پر الائشیں پھینکنے کی سختی سے ممانعت

صفائی کی نگرانی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

ضلعی کنٹرول روم عید کے ایام میں مکمل فعال

عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے موثر حکمت عملی

شہداء پاک افواج اور خضدار سانحہ کے شہداء کے لیے دعا

عوام سے گزارش ہے کہ صفائی، امن اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

#عیدالاضحی #ٹوبہ_ٹیک_سنگھ #ضلعی_انتظامیہ #امن #ہم_آہنگی #صفائی #ویسٹ_مینجمنٹ #خدمت_خلق
#diotobateksingh #CMpunjabofficial #districtinformationoffice