ضیغم نواز چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملتان نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان اور ایونٹس انٹرنیشنل سکول کوٹ سلطان کا معائنہ کیا
سلطان باہو(سٹارنیوز۔امتیازشیخ)ضیغم نواز چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب ملتان نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان اور ایونٹس انٹرنیشنل سکول کوٹ سلطان کا معائنہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے سکول میں موجود طلبہ کے لیے تمام سہولیات کو باریک بینی سے دیکھا۔اداروں کی انرولمنٹ، صفائی ستھرائی، صاف پانی اور ٹری پلانٹیشن کا بھی جائزہ لیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان میں کلاس ششم میں ایک بچے کا ایڈمیشن کیا۔ اور ساتھ ساتھ ایک پودا لگا کر تمام سکول اور انتظامیہ کوہدایت کی کہ وہ ادارہ ھذا کی تعداد کے ساتھ ساتھ پلانٹیشن اور گورنمنٹ کے باقی تمام انیشیٹوز کو اچھے انداز میں مکمل کریں۔ ادارہ ہذا میں انہوں نے باقاعدہ سکول کے حوالے سے لاگ بک میں اپنے قیمتی الفاظ درج کیے جن میں ادارہ ہذا کے سٹاف،رئیس مدرسہ ریاض حسین، گل شیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد رضوان کی کاوشوں کو سراہا۔اسی طرح ایونٹس انٹرنیشنل سکول میں بچوں نے سائنسی اور ثقافتی حوالے سے ماڈل پیش کیے جس کو ایڈیشنل سیکرٹری سکول نے بے حد سراہا۔ اور اپنے وزٹ کے دوران لیہ کے پبلک، پرائیویٹ سکولز میں موجود تعلیمی اور دوسری سہولیات کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کو سراہا۔













