صحت مند معاشرے کے لیے تمباکو نوشی پر پابندی ضروری ہے .محمد رمضان انقلابی

سلطان باہو ۔سٹار نیوز۔صحت مند معاشرے کے لیے تمباکو نوشی پر پابندی ضروری ہے .محمد رمضان انقلابی .محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت کے مطابق میڈم عقیلہ انتخاب خان سی ای او ایجوکیشن ,میڈم ناصرہ پروین ڈی او ایجوکیشن کے زیر نگرانی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ میں تمباکو نوشی کے خلاف ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ادارہ حافظ مبشر ضیا ہاشمی نے کی مقررین,محمد رمضان انقلابی مرکزی صدر ال ٹیچرزآلائنس اور ,چوہدری محمد شفیق فہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی صحت کی بربادی بھی ہے اور پیسے کا ضیا ع بھی ہے پاکستان میں تمباکونوشی کے لیے صرف قوانین کافی نہیں ہیں بلکہ ان پر موثر طریقے سے عمل درامد کیا جائے حکومت کو تمباکو کے حوالے سے تمام مصنوعات پر پابندی لگانی چاہیے بعد ازاں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تمبا کو نوشی کے خلاف نعرے لگائے گئے اور ملک و قوم کی خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ یہ ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔