گڑھ مہاراجہ یومِ تکبیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد
666

گڑھ_مہاراجہ( سٹارنیوز)مورخہ 28 مئی 2025، بروز بدھ، صبح 9:30 بجے یومِ تکبیر کے موقع پر ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر صاحب اور ضلعی کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن امیر عباس خان سیال نے کی۔
28 مئی — پاکستان کی سلامتی، خودداری اور عزم کا دن

یومِ تکبیر، وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے 1998 میں اپنی ایٹمی صلاحیت کا اعلان کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ دن ہمیں قومی اتحاد، یکجہتی اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔
ایٹمی دھماکوں کی گونج نے دشمن کے دل دہلا دیے اور پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
یہ صرف ایٹمی طاقت نہیں، یہ ملتِ اسلامیہ کا فخر، شہداء کا خواب، اور قوم کی دعا کا حاصل ہے۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد، سر بلند!

آئیں! اس دن کی مناسبت سے ہم عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پاکستان ہے تو ہم ہیں — پاکستان زندہ باد!

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو یومِ تکبیر مبارک ہو۔

DC_Jhang
Commissioner Faisalabad
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab