عیدالاضحٰی پر شاندار صفائی مہم: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اورنگزیب تھہیم کی اے ڈی ایم او میاں زاہد شبیر اور عبد المناف ایف ڈبلیو ایم سی کو زبردست خراج تحسین

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری اور معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں اورنگزیب تھہیم نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے شاندار انتظامات پر ستھرا پنجاب اور مقامی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ آفیسر (اے ڈی ایم او) میاں زاہد شبیر اور تحصیل منیجر FWMC (فرنٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی) عبدالمناف اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست مبارکباد دی۔ میاں اورنگزیب تھہیم نے کہا کہ اس سال عیدالاضحٰی کے موقع پر جس منظم اور موثر انداز سے صفائی مہم چلائی گئی، اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے یہ اقدامات نہ صرف عوامی سہولت کے لیے بہترین تھے بلکہ انہوں نے حکومتِ پنجاب کی گڈ گورننس کی عکاسی بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سطح کی خدمات کو سراہنا ہم سب کا فرض ہے تاکہ سرکاری اہلکار مزید محنت اور جذبے سے کام کرتے رہیں۔میاں اورنگزیب تھہیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کی ہر سطح پر حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

رپورٹ زاہد مجید انور