کبیروالا کے نواحی علاقوں چوپڑہٹہ،ککڑہٹہ،نواں شہر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے راشن پروگرام میں نام درج کروانے کا لالچ دے کر سادہ لوح لوگوں کے اکاٶنٹس سے کروڑوں روپے فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب۔
کبیروالا ( سٹارنیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے راشن پروگرام میں نام درج کروانے کا جھانسہ،سادہ لوح لوگوں کے اکاونٹ کھلوا کر مبینہ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالا گروہ سرگرم، اکاونٹ ھولڈر لا علم ککڑھٹہ سے تعلق رکھنے والا گروہ کا سرغنہ شیخ زین المعروف مون شیخ اپنے کارندوں احتشام اور اسد کے ذریعے غریب اور ان پڑھ لوگوں کو فی کس 2000 روپے کا لالچ دے کر اکاونٹ کھلوانے پر راضی کرتے ھیں جبکہ کارندوں کو فی اکاونٹ 20000 روپے دیئے جاتے ھیں اکاونٹ کھلنے کے بعد مذکورہ اکاونٹس میں بائی نانس کے ذریعے کروڑوں روپے کی مبینہ ٹرانزیکشن کی جاتی ھے تحصیل کبیروالہ میں متاثرین سامنے آنا شروع تحقیقاتی کمیشن بنا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،متاثرین۔تفصیل کے مطابق کبیروالہ ،ککڑھٹہ، نواں شہر سلارواھن،سردار پور،بارہ میل، چوپرھٹہ اور دیگر علاقوں میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے راشن پروگرام میں نام درج کروانے پر دو ھزار نقد اور ھر ماہ چھ ھزار روپے ملنے کا لالچ دے کر سادہ لوح لوگوں کے اکاونٹ کھلوا کر ھیکرز کے ذریعے بیرونی ممالک سے کریڈٹ کارڈ چوری کرکے رقم ڈالرز کا لین دین کرنے والی معروف ایپ بائی نانس پر منتقل کی جاتی ھے بعد ازاں اس رقم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرتے ھوئے مذکورہ بوگس اکاونٹس میں ٹرانسفر کی جاتی ھے جہاں سے یہ رقم فراڈیے باآسانی اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر لیتے ھیں گروہ کا سرغنہ زین شیخ جس کا تعلق ککڑھٹہ سے ھے اپنے رائٹ ھینڈ رانا عدیل کے ساتھ مل کر ایک مکمل نیٹ ورک بنایا ھوا ھے اپنے کارندوں احتشام اور اسد کے ذریعے لوگوں کو پھنساتے ھیں بھٹہ مزدور اور خانہ بدوش ان لوگوں کا آسان ھدف ھیں اسی طرح بارہ میل چوپرھٹہ میں بھی محمد محسن،شاھد اور احسن اقبال دھندہ چلا رھے ھیں اور مذکورہ طریقوں سے مبینہ کروڑوں کما چکے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق گروہ کے ممبران نے رابطہ میں رھنے کے لئے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا ھوا ھے واضح رھے کہ کچھ عرصہ قبل گروپ کا سرغنہ شیخ زین اس سے پہلے بھی کم و بیش تیرہ سو غیر قانونی سمز سلیکون سے بنے جعلی انگوٹھے اور متعدد ڈیوائسز سمیت گرفتار ھوا تھا مگر اثر و رسوخ اور مبینہ بھاری رقم کے عوض معاملہ دبادیا گیا تھا متاثرین محمد ھاشم منظور حسین محمد تنویر محمد ندیم محمد یامین محمد شان اور محمد فہیم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،ڈی جی ایف آئی اے، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے معاملے کی شفاف انکوائری کے لیے کمیشن بنانے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ھے۔












