پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح پر بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح پر بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت متعدد سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق سیکرٹری لائیو اسٹاک ثاقب علی کو ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا ہے۔احمد عزیز تارڑ کو نیا سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک مقرر کر دیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) اسد اللہ کو سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن تعینات کیا گیا ہے۔وقار عظیم کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔احمر نائیک کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔انصر حیات کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔ثمن رائے کو کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔منصور احمد راجہ کو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) لاہور مقرر کیا گیا ہے۔حنا ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔خالد پرویز کو ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔صاحبزادی وسیمہ عمر کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی معاملات کو مؤثر اور شفاف بنانے کی غرض سے کی گئی ہیں، تاکہ حکومتی امور میں مزید بہتری لائی جا سکے۔