مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو ایک تاریخی، عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ان کی اقتصادی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔میاں ناصر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اور ممتاز سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں ناصر نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو ایک تاریخی، عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ان کی اقتصادی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔میاں ناصر نے اپنے بیان میں کہا کہ 5335 ارب روپے کے مجموعی بجٹ اور 1240 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی پیشکش اس بات کی مظہر ہے کہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ یہ بجٹ حقیقی معنوں میں تمام طبقات کی ضروریات اور توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خصوصی طور پر سوشل پروٹیکشن (معاشرتی تحفظ) کے شعبے کیلئے 70 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنا خوش آئند اور انقلابی اقدام ہے جو غریب، بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کو ریلیف فراہم کرے گا۔میاں ناصر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوشیو اکنامک ریفارمز کے ذریعے صوبے میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، جو نہ صرف عوام کی فلاح و بہبود بلکہ پنجاب کی پائیدار ترقی کیلئے بھی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ معاشی خودمختاری، سماجی استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔