اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کا قطعی کوئی جواز نہیں تھا، مسلم ممالک کے خلاف ایک مدت سے سوچی سمجھی سازش کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں چوہدری سعود سعیدی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور ) معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت چوہدری سعود سعیدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران پر حملے کا قطعی کوئی جواز نہیں تھا، مسلم ممالک کے خلاف ایک مدت سے سوچی سمجھی سازش کے تحت کارروائیاں کی جارہی ہیں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو خود دہشت گردی کو پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے، پاکستان نے برادر ملک کے لئے بھرپور آواز اٹھائی ہے امت مسلمہ اب بھی جائے ورنہ مسلم ممالک ایک ایک کرکے نشانہ بنتے رہیں گے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی طاقت سے خائف ہو کر اسرائیل نے ایران پر دہشتگردانہ حملہ کیا ہے جسکا قطعی کوئی جواز نہیں۔