إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
معروف و محترم شخصیت، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ محمد شکیل صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹارنیوز) معروف و محترم شخصیت، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ محمد شکیل صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نہایت شریف النفس، دیانتدار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتظامی اور سماجی برادری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر شہزاد ہمایوں، جو خود بھی ایک خوش اخلاق، باصلاحیت اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ڈاکٹر ہیں، نے بتایا کہ نماز جنازہ آج مورخہ 21 جون 2025 کو اسلام پورہ والے قبرستان میں نماز عصر کے فوری بعد ادا کی جائے گی۔تمام دوست، احباب، رشتہ داروں اور معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کریں۔

رابطہ نمبر: 0334-6280855 (ڈاکٹر شہزاد ہمایوں)