اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی برقرار رکھی جائیگی۔ڈاکٹرامتیاز محسن،اےڈی سی آر جھنگ۔ محرم الحرام کے مذہبی تہوار کو پرامن طریقے سے گزارنا ہمارامشن ہے۔بلال کیانی۔ڈی پی او جھنگ۔ نسل نو کو امن کا پیغام دینا ہمارااولین فریضہ ہے۔رانامحمداسلم۔حکومتی ایس اوپیز کے مطابق کے مجالس اور جلوسوں نکالے جائیں گے۔علی ذوالقرنین۔محرم کے ایام میں۔ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے،شیخ احسان الہی۔

سٹار نیوز۔(رپورٹ،امتیازشیخ)اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی برقرار رکھی جائیگی۔ڈاکٹرامتیاز محسن،اےڈی سی آر جھنگ۔ محرم الحرام کے مذہبی تہوار کو پرامن طریقے سے گزارنا ہمارامشن ہے۔بلال کیانی۔ڈی پی او جھنگ۔ نسل نو کو امن کا پیغام دینا ہمارااولین فریضہ ہے۔رانامحمداسلم۔حکومتی ایس اوپیز کے مطابق کے مجالس اور جلوسوں نکالے جائیں گے۔علی ذوالقرنین۔محرم کے ایام میں۔ٹریفک کے نظام کو بہتر کیا جائے،شیخ احسان الہی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ میں امن کمیٹی کے اجلاس سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جھنگ امتیازمحسن،ڈی پی او بلال افتخارکیانی ودیگر مقررین نے خطاب میں کہا کہ محرم ایک مقدس اور غمخواری کا مہینہ ہے۔تمام مکاتب فکر کے مذہبی جذبات کو ہرگز مجروح نہ کیا جائے،مجالس اور جلوسوں میں وقت کی پابندی،کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات میں انتظامیہ سے تعاون کیا جائے۔اس موقع پر اےسی وقاص ظفر ،ڈی ایس پی ارشدعلوی،ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ مہراخلاق احمد نول،سینئر جرنلسٹ شیخ امتیازرحمانی،راناسلیم صدرپریس کلب ،شیخ محمدحسین،حکیم اعجازحسین،مولاناانورعلی،ذاکرامتیازشیرازی،صفدرعلی احمدپورسیال،عبدالستارانصاری،لیاقت علی میو شیخ محمدعارف سمیت تاجران،عزاداران،سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے۔