تحصیل بار شورکوٹ وکلا برادری کا باہمی اختلاف تشویشناک عمل بار ہماری شناخت ہے، اختلاف نہیں، اتحاد ہمارا زیور ہونا چاہیے۔ عمران حیدر کملانہ

شورکوٹ( سٹارنیوز)تحصیل بار شورکوٹ میں وکلاء برادری کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی ایک افسوسناک صورتحال ہے، جو نہ صرف وکالت جیسے باوقار پیشے کے وقار کو متاثر کرتی ہے بلکہ بار کے ادارے کو بھی کمزور کرنے کے مترادف ہے۔بطور ایک قانون کے طالبعلم کے، میں فریقین سے دردمندانہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ تحمل، بردباری اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کا مظاہرہ کریں۔ اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہی ایک مہذب اور باشعور طبقے کی پہچان ہے۔
اس نازک موقع پر صدر بار میاں اختر عباس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری وقاص سلیم ایڈووکیٹ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں جانب کے معزز وکلاء کے درمیان صلح صفائی کا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ بار کا اتحاد، وقار اور یکجہتی برقرار رہ سکے۔
بار ہماری شناخت ہے، اختلاف نہیں، اتحاد ہمارا زیور ہونا چاہیے۔
عمران حیدر کملانہ