زندگی میں صبر و شکر ہی اصل کامیابی کا راز ہے، چوہدری ماجد ستار فخری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)چیف ڈائریکٹر سلطان بناسپتی گھی کوکنگ آئل ملز انڈسٹری ملتان، سی ای او سلطان فاؤنڈیشن ہائی سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ اور معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ماجد ستار فخری نے کہا ہے کہ زندگی میں پیش آنے والے مصائب، مشکلات اور آزمائشوں پر صبر کرنا اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر شاکر رہنا ہی اصل صبر و استقلال کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے ہمیں سکھایا ہے کہ مشکل وقت میں صبر اور شکر اختیار کریں، کیونکہ صبر کرنے والوں کے لیے قرآن و حدیث میں بڑے اجر و انعام کی نوید دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھال لیں اور اس کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل شروع کر دیں تو ہمارے انفرادی و اجتماعی مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں۔ اللہ پاک کی خوشنودی اور رحمت انہی کو نصیب ہوتی ہے جو آزمائشوں میں بھی اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔چوہدری ماجد ستار فخری نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ صبر، شکر، اخلاص اور ایثار جیسے اسلامی اوصاف کو اپنائیں تاکہ ایک بااخلاق، مضبوط اور پُرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔













