کمرمشانی کےرہائشی نوجوان پولیس کنسٹیبل عامرخان نے خودکشی کر لی۔افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے اہل خانہ شدید دکھ کا شکار۔
میانوالی(اللہ نوازخان) کمرمشانی کےرہائشی نوجوان پولیس کنسٹیبل عامرخان نے خودکشی کر لی۔افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے اہل خانہ شدید دکھ کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق دکھ اور پریشانیاں زندگی کا لازمی حصہ ہیں،لیکن بعض اوقات انسان اتنا دل برداشتہ ہو جاتا ہے کہ خودکشی جیسافعل بھی سر انجام دے دیتا ہے۔22 جون کوکمر مشانی کے ایک نوجوان پولیس کنسٹیبل عامر خان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔نعش کوضابطے کی کاروائی کے لیےآر۔ایچ۔سی کمرمشانی منتقل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نےآر۔ایچ۔سی کمرمشانی کا وزٹ کیا اور لواحقین سے ملاقات کر کے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا نیز واقعے کے متعلق دریافت بھی کیا۔مزید انہوں نے ایس ڈی پی اوعیسےخیل اور ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی کو حسب ضابطہ قانونی کروائی کے متعلق مناسب ہدایات دی۔مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کمرمشانی کےمقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔مرحوم غیر شادی شدہ تھا اور اس وقت چاپری کےتھانے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا۔اس کی موت نےاہل خانہ کو شدید دکھ کا شکارکردیاہے۔تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں نظرآِئے۔علاقہ بھر میں نوجوان عامر خان کی موت کا سوگ منایا جا رہا ہے۔













