میانوالی۔ جلال پور میں نوجوان الیکٹریشن عبدالواسع اپنے گھر کی وائرنگ درست کرتےہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک۔نماز جنازہ کے بعد جلال پور کے قبرستان میں تدفین کردی گئی

میانوالی (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق 22 جون کے دن جلال پور کےایک نوجوان الیکٹریشن عبدالواسع کو اپنے گھر کی بجلی کی وائرنگ درست کرتے ہوئے کرنٹ لگ گیا۔کرنٹ لگنے کے بعد اس کے اہل خانہ ہسپتال لےگئے۔جب ہسپتال میں اس کو پہنچایا گیا تو اس کی روح پروازکرچکی تھی۔مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔اس کی نماز جنازہ رات کے دس بجے ادا کرنےکےبعدجلال پور کے مقامی قبرستان میں اس کی تدفین بھی کر دی گئی۔نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔بوقت رحلت اس کی عمر 23/22 سال تھی اور اس کی وفات پر علاقہ بھر میں سوگ کا سماں ہے۔