سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے حلقہ پی پی 121 کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ کی اہم ملاقات ان کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران حلقے کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق تفصیلی گفتگو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے حلقہ پی پی 121 کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ کی اہم ملاقات ان کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران حلقے کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور موجودہ عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، رکن اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ نے حلقہ پی پی 121 میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور ان کی منظوری کے لیے خصوصی توجہ کی اپیل کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تمام نکات بغور سنے اور حلقے کے عوامی مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملک محمد احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ حلقہ پی پی 121 کے عوام محب وطن اور ترقی پسند ہیں، ان کے مسائل کا حل حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ ترقیاتی اسکیمیں جلد منظور کر لی جائیں گی اور ان پر عملی کام کا آغاز بھی جلد ہوگا تاکہ عوام کو فوری ریلیف میسر آ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اور برق رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ حلقہ پی پی 121 کے عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔ملاقات میں حلقے کے انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور صاف پانی کی فراہمی جیسے اہم منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ عوامی حلقوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مثبت رویے اور تعاون کو سراہا ہے۔