سیدنا فاروق اعظم کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جائے ۔ راؤ جاوید اقبال
پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں بھی یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کیا جائے ۔ حافظ خالد جھنگوی
جھنگ ( علی رحمن سے ) خلیفہ دوم ، مراد قلب رسول ص، حضرت سیدنا عمر فاروق رض کے یوم شہادت یکم محرم الحرام کے موقع پر سنی علماء کونسل جھنگ کے زیر اہتمام مدح صحابہ رض و مطالباتی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر صدر سنی علماء کونسل جنوبی پنجاب راؤ جاوید اقبال نے شرکت کی اور ریلی کی قیادت کی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر سنی علماء کونسل تحصیل جھنگ مولانا عزیز اللہ جھنگوی ، قاری ممتاز فاروقی صدر تحصیل احمد پورسیال، قاری رفیق حیدری جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل جھنگ ، صدر پاکستان راہ حق پارٹی جھنگ رانا شوکت علی ، خلیل احمد منصوری ، حاجی رمضان جانا ۔ شیخ حاکم علی سابق صوبائی وزیر ، اکرم قریشی ، علی رحمان انصاری فنانس سیکرٹری پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب نے شرکت کی ۔ ملہوانہ موڑ سے شروع ہونے والی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ایوب چوک اختتام پزیر ہوئی جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنی علماء کونسل جنوبی پنجاب راؤ جاوید اقبال اور صدر سنی علماء کونسل جھنگ حافظ خالد جھنگوی سمیت دیگر قائدین و علماء کرام کا کہنا تھا کہ سیدنا فاروق اعظم رض کے یوم شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جائے ۔ سیدنا فاروق اعظم رض کے یوم شہادت پر یکم محرم الحرام کو کے پی کے میں سرکاری چھٹی کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں بھی یوم شہادت عمر پر چھٹی کا اعلان کیا جائے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ” لو كان بعدي نبي لكان عمر بن الخطاب ” (سنن الترمذي: 3686) ترجمہ: ” اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتا ” ۔
سسر پیغمبرﷺ ، مراد رسولﷺ داماد بتول ؓ امیر المؤمنین خلیـــفہ دوم *حضـــــرت سیـــدنا عمـــــر فـاروق ؓ ، امیر المومنین، خلیفہ دوم ، مراد رسول ، عشرہ مبشرہ کے بزم نشین ، امام عادل، فاروق اعظم ، سیدنا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی آج بھی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت سیدنا عمر فاروق کا زمانہ خلافت اسلامی فتوحات کا دور تھا جس میں اسلامی سلطنت کی حدود ساڑھے 22 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں۔ آپ نے دو بڑی طاقتوں ایران اور روم کو شکست دی، بیت المال کا شعبہ فعال کیا، اسلامی مملکت کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم کیا، عشرہ خراج کا نظام نافذ کیا اور پولیس کا محکمہ قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مراد رسول و سیدنا فاروق اعظم کی سیرت و کردار کا مطالعہ کریں۔












