شورکوٹ: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، نقب زنی گینگ کا سرغنہ گرفتار۔ شورکوٹ: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، نقب زنی گینگ کا سرغنہ گرفتار۔

شورکوٹ (سٹارنیوز )سی سی ڈی سرکل شورکوٹ کی بروقت کارروائی میں نقب زنی گینگ کا سرغنہ اقبال عرف مولوی گرفتار، ایک کروڑ 15 لاکھ مالیت کے 32 تولہ طلائی زیورات اور 20 لاکھ روپے نقدی برآمد۔ ملزم مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا اور بچی کے اغوا کی کوشش میں بھی نامزد رہا۔ سی سی ڈی ٹیم نے ملزم کو موٹرسائیکل روکنے کے اشارے پر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔ عوامی و سماجی حلقوں اور مدعی مقدمات نے شاندار کامیابی پر سی سی ڈی جھنگ کو خراج تحسین پیش کیا۔

رپورٹ کلیم اللہ طور