احمد پور سیال میں قدیمی جلوس شبیہ جھولا حضرت علی اصغر علیہ السلام نکالا گیا یہ ماتمی جلوس آغا سید ضمیر الحسن رضوی مرحوم کے مکان سے برآمد ہوا
احمد پور سیال (سٹارنیوز)قدیمی جلوس شبیہ جھولا حضرت علی اصغر علیہ السلام نکالا گیا یہ ماتمی جلوس آغا سید ضمیر الحسن رضوی مرحوم کے مکان سے برآمد ہوا جو مرکزی امام بارگاہ زینبیہ کڑی والا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کی قیادت آغا سید ضمیر الحسن رضوی مرحوم کے خانوادگان سید آغا قائم مہدی رضوی ، آغا سید قیصر مہدی رضوی ، آغا سید صدف مہدی رضوی اور آغا سید نجف مہدی رضوی نے کی جلوس میں عزاداران کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوحہ خوانی اور ماتم داری کرکے شہدائے کربلا کو پرسہ دیا ہر سال 6 محرم کو یہ جلوس کربلا کے ششماہے شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں نکالا جاتا ہے جن کے حلق میں یزیدی فوج کی طرف سے تیر اتارے گئے ان مناظر کا تصور کرتی ہر آنکھ اشکبار تھی جلوس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اہلکار بھی عزاداروں کی حفاظت پر مامور رہے جلوس کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب موبائل کلینک اور ٹھنڈے مشروب کی سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808












