میاں ماجد فخری کی ایکسپریس میڈیا گروپ رجانہ کے دفتر آمد، کنور محمد عمران خاں سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انورسے) سابق ایم این اے و ضلع ناظم چوہدری عبد الستار مرحوم کے صاحبزادے اور حلقہ این اے کے امیدوار میاں ماجد فخری نے ایکسپریس میڈیا گروپ رجانہ کے دفتر کا دورہ کیا اور معروف صحافی کنور محمد عمران خاں سے ان کے والد محترم صوبیدار (ر) حاجی محمد صادق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر میاں ماجد فخری نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد صادق کی دینی، قومی اور سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی سادگی، ملنساری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میاں ماجد فخری نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں محمد عمران خاں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی طور پر شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی نیک سیرت اور عوامی خدمت کو ایک روشن مثال قرار دیا۔
رپورٹ زاہد مجید انور












