جماعت اسلامی پنجاب کی قیادت کا احمد پور سیال کا دورہ علاقائی مسائل پر گفتگو
احمد پور سیال( سٹارنیوز)جماعت اسلامی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بابر رشید، نائب امیر رانا عبدالوحید، امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ مہر فرید احمد مگھیانہ، نائب امیر ضلع شعیب خان سیال اور شعبہ تربیت کے نمائندہ اُسامہ ہاشمی نے احمد پور سیال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیادورے کے دوران جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، ممبران اور کارکنان سے ملاقات کی گئی وفد نے علاقے کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود اور کسی بھی غریب یا مظلوم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے زور دیا کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز علی چشتی,ڈاکٹر محمد عمران بھٹہ، محمد ارشد راں ،محمد سلیم، عبدالشکور،محمد ناصر،ملک حسین کھوکھر، ملک محمد کاشف راں، محمد عاشق گل،محمد مصطفیٰ، چوہدری خرم وحید،چوہدری عمران ہاشم، ملک سیف اللہ صدیقی، مخدوم محمد شریف شاہ، ملک محمد ارشد، مخدوم انصر مہدی شاہ،ڈاکٹر غلام شبیر، مخدوم نئیر عباس شاہ،میاں جلال شاہ اور سیاسی سماجی شخصیت حاجی چوہدری اکبر بھی موجود تھے

رپورٹ محمد عمران بھٹہ تحصیل رپورٹر روزنامہ نوائے انصاف لاہور جوائنٹ سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال سی ای او ایم آئی نیوز












