تحریک منہاج القرآن تحصیل لالیاں کے زیرِ اہتمام ذکرِ شہداء کربلا کانفرنس کا انعقاد

لالیاں:( سٹارنیوز )تحریک منہاج القرآن تحصیل لالیاں، ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام ذکرِ شہداء کربلا کانفرنس کا فقیدالمثال اجتماع منعقد ہوا۔ کانفرنس کے ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں فلسفہ کربلا اور مقامِ شہداء اہلِ بیت پر مدلل، پر اثر اور ایمان افروز خطاب فرمایا۔ کانفرنس میں علاقے بھر سے مذہبی، سیاسی، سماجی قائدین کے ساتھ ساتھ عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔