واپڈا سب ڈویژن سردار پور کے ملازمین کی پھرتیاں،بغیر کسی وجہ کے غریب محنت کش کا دو مرتبہ بجلی میٹر کاٹ لیا گیا،رشوت کے عوض میٹر واپس کیا گیا۔محمد حسین
خانیوال (سٹارنیوز)واپڈا سب ڈویژن سردار پور کے ملازمین کی پھرتیاں،بغیر کسی وجہ کے غریب محنت کش کا دو مرتبہ بجلی میٹر کاٹ لیا گیا،رشوت کے عوض میٹر واپس کیا گیا۔محمد حسین قوم باٹی سکنہ نند پور نے ایکسیئن واپڈا کبیروالا کو دی گئی درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ کچھ ماہ قبل واپڈا ملازمین نے میرا بجلی میٹر بغیر کسی وجہ کے کاٹ لیا بعد میں 7 ہزار رشوت واپڈا کے پرائیویٹ ملازم اکبر نامی شخص کو دینے کے بعد میٹر واپسی ہوا،دوسری مرتبہ پھر میرا میٹر کاٹ لیا گیا تاہم دوسری مرتبہ بھی واپڈا ملازم عبدالغفار کو 10 ہزار روپے دیے اور میٹر واپس ہوا حالانکہ میں وقت پر بجلی بل ادا کرتا ہوں،بجلی چوری وغیرہ نہیں کرتا اور نہ ہی مقامی واپڈا ملازمین کے ساتھ کبھی کوئی معاملہ ہوا ہے دونوں مرتبہ واپڈا ملازمین نے میرا میٹر کاٹ کر کسی دوسری جگہ پر لگایا اور تقریبا 80 یونٹ کا اضافی بل ناجائز میرے کھاتے میں ڈال دیا جو کہ میں نے ادا کیا،محمد حسین نے واپڈا کے افسران سے اپیل کی ہے کہ مقامی واپڈا ملازمین مجھے ناجائز تنگ کرتے ہیں گرمی کا موسم ہے میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں بجلی کا میٹر ناجائز جب واپڈا ملازمین کاٹ کر لے جاتے ہیں تو مجھے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری رقم واپس کروائی جائے اور آئندہ بغیر کسی وجہ کے میٹر کاٹنے سے واپڈا ملازمین کو منع کیا جائے۔












