میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری کی واحد واٹر سپلائی سکیم کے ٹرانسفارمر کے کوائلز جلنے سے پانی کی سپلائی منقطع۔شدید گرم موسم میں پانی کی بندش سےشہری اذیت کا شکار ہیں۔
سٹارنیوز۔۔تفصیلات کے مطابق ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی ونجاری کی واحد واٹر سپلائی سکیم کے ٹرانسفارمر کے کوائلز گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران جل گئے،جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں پانی کی بندش نےشہریوں کوسخت اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نےڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ صاحب سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پرٹرانسفارمر کی مرمت کی جائے تاکہ پانی کی سپلائی بحال ہو سکے۔پانی کی بندش انسانوں کے علاوہ جانوروں کے لیے بھی تکلیف کا سبب بن رہی ہے۔واضح رہے کہ اس واٹر سپلائی سکیم سے اہلیان ونجاری کے علاوہ،ارد گرد کےوانڈھا جات کی عوام بھی مستفید ہوتی ہے۔












