عشرۂ محرم الحرام کے لیے مثالی اقدامات: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی عملی تعبیر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)عشرۂ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، شہری سہولت کو یقینی بنانے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی براہ راست نگرانی میں انجام دیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد عشرۂ محرم کو پُرامن، منظم اور باوقار انداز میں گزارنا ہے۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر نے A کیٹیگری کے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی، صفائی، روشنی، فرسٹ ایڈ، پانی، شیڈز اور دیگر بنیادی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پوری سنجیدگی سے تمام پہلوؤں پر عملدرآمد کروا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے سی پیرمحل ذوالفقار صابر نے کہا:🔸 “محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔”انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس اور مجالس کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی، سیوریج کی نکاسی، صفائی کے موثر انتظامات اور پولیس کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے قیام کے لیے علما کرام اور امن کمیٹی کے ارکان سے قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا یہ عزم کہ عشرۂ محرم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق امن، یکجہتی اور باہمی احترام کے ساتھ منایا جائے، قابلِ تحسین ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے عوام کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔یہ مربوط اور مربوط اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت شہریوں کے مذہبی جذبات کے احترام اور ان کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ عشرۂ محرم الحرام پُرامن، باوقار اور اتحاد و اخوت کا مظہر ثابت ہوگا۔