بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف پولیس کی کارروائی
ایک کلو گرام سے زاٸد منشیات برآمد کرلی گٸی

شورکوٹ (سٹارنیوز) تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کے خلاف ڈی پی او جھنگ کی زیر نگرانی مقامی پولیس انتظامیہ کی بر وقت کاروائی نے شورکوٹ کی عوام کو بڑی تباہی سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، عرصہ دراز سے پولیس اور اہلیان شورکوٹ کی سر درد بن جانے و والے منشیات فروش اور قحبہ خانہ چلانے والی ریکارڈ یافتہ مجرمہ خاتون جس نے 12 سال تک کے بچوں کو آئس اور منشیات پہ لگا دیا جس کے خلاف متعدد کاروائیاں ناکام ہوئیں مقامی صحافیوں نے یہ بیڑا اٹھایا کہ شورکوٹ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ھے جس پہ ڈی پی او جھنگ نے اپنی زیر نگرانی ایس ایچ او شورکوٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم کو یہ ٹاسک دیا جس میں چوکی انچارج اے ایس آئی ثناء اللہ، راجا علی نواز اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون ثنا کرن المعروف ثنا جٹی کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

رپورٹ کلیم اللہ طور