عوام کوصاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جارہا ہے محمد جنید انوار چوہدری
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے (محمد زاہد مجید انور)اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینجنگ آفیسر (ADMO) میاں زاہد شبیر نے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاجی محمد جنید انوار چوہدری سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران “ستھرا پنجاب” پروگرام کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میاں زاہد شبیر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ، پبلک آگاہی مہمات اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور حکومتی وژن کے تحت کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔وفاقی وزیر حاجی جنید انوار چوہدری نے “ستھرا پنجاب” پروگرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اس منصوبے کو مؤثر، مستحکم اور پائیدار بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ماحول مہذب معاشرے کی پہچان ہے اور یہ مہم نہ صرف عوامی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ ماحولیات کے تحفظ کی ضامن بھی ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں شخصیات نے “ستھرا پنجاب” کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
رپورٹ زاہد مجید انور












