وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی معروف صحافی کنور محمد عمران خاں سے اظہار تعزیت
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہر دلعزیز ایم این اے الحاج جنید انوار چوہدری نے رجانہ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی رہائش گاہ 285 گ ب پر معروف صحافی کنور محمد عمران خاں سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم صوبیدار (ر) حاجی محمد صادق کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ حاجی محمد صادق مرحوم ایک نیک سیرت، ملنسار اور خدمتِ خلق سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین، قوم اور معاشرے کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اُن کی سادگی، خلوص، اور عوام دوستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں کنور محمد عمران خاں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل طور پر دلی طور پر شریک ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔اس موقع پر چوہدری جاوید اختر، سینئر صحافی محمد افضل گجر، رانا رضوان صادق، ڈاکٹر عبد الرحمن نواز، غلام محی الدین اور دیگر معززین بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔*












