ٹوبہ ٹیک سنگھ۔چک 57/4 ٹکڑا میں بھدرو برادری کا بھرپور اکٹھ، چوہدری شاہد اقبال گجر کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)چک 57/4 ٹکڑا میں بھدرو برادری کا بھرپور اکٹھ، چوہدری شاہد اقبال گجر کی غیرمشروط حمایت کا اعلان۔چک 57/4 ٹکڑا، نزد راوی پل چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں بھدرو برادری کی جانب سے ایک اہم اکٹھ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف سماجی و قبائلی رہنما خادم حسین بھدرو نے کی۔ اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر کی مکمل حمایت اور اعتماد کا اعلان کیا گیا۔چوہدری شاہد اقبال گجر جب تقریب میں پہنچے تو بھدرو برادری کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا، اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ علاقے میں ایک پرجوش ماحول دیکھنے کو ملا، جو چوہدری شاہد اقبال گجر سے عوامی محبت اور اعتماد کا مظہر تھا۔اس موقع پر بھدرو برادری کی جانب سے مکمل اعتماد اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ چوہدری شاہد اقبال گجر ہی ہمارے حقیقی نمائندہ ہیں، جو دیانتدار قیادت اور عوامی خدمت کا عملی نمونہ ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شاہد اقبال گجر نے بھدرو برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا”آپ نے جو محبت اور اعتماد مجھ پر کیا ہے، اسے کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ میری سیاست کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے، اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات سیٹھ حبیب بھدرو، امداد حسین بھدرو، عابد جوئیہ، حاجی شاہ نواز بھدرو، جاوید گجر، آصف گجر، قاسم گجر 58/3، ندیم گجر، بابا مختار سمیت کثیر تعداد میں معززین، نوجوان اور عمائدین علاقہ موجود تھے۔تقریب نہ صرف سیاسی جوش و خروش سے بھرپور رہی بلکہ ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ علاقہ کی عوام باشعور ہے اور وہ صرف خدمت، خلوص اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔