سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میڈیکل اورآئی کیمپ لگایا،جس سے 300سے زائد مریض مستفید ہوئے۔دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں اہل علاقہ کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔طارق ظفراللہ خان
میانوالی(اللہ نوازخان) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میڈیکل اورآئی کیمپ لگایا،جس سے 300سے زائد مریض مستفید ہوئے۔دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں اہل علاقہ کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔طارق ظفراللہ خان تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور زیادہ بارشوں کی وجہ سےسیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔میانوالی کے کئی علاقہ جات بھی سیلاب سے متاثر ہو رہے ہیں۔سیلابوں کی وجہ سےمتاثرین کو علاج کی سہولیات نہیں مل پا رہی اور کئی موسمی بیماریاں بھی ان پر حملہ آور ہو چکی ہیں۔گل بانو ویلفیئرفاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ اور آئی کیمپ کا انعقاد کیااور300 سے زائد مریضوں کاچیک اپ کیا گیا ۔کیمپ میں ڈائریا،الرجی،معدے کے مسائل،آنکھوں کے مسائل،بخار،ملیریااور موسمی بخارمیں مبتلا مریضوں کو مفت ادویات و مشورے فراہم کیے گئے۔اس موقع پر بانی گلبانو ویلفر فاؤنڈیشن طارق ظفر اللہ خان نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کی بنیادی ضروریات کو پورا کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ریلیف پہنچائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں ہم اہل علاقہ کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔طارق ظفراللہ خان نے گلبانو ویلفیئرفاؤنڈیشن ٹیم بالخصوص اقبال خان صاحب(اونر فیملی ہسپتال کمرمشانی)،ڈاکٹر عرفات اللہ خان صاحب،آئی پوزیشن نازش کرن صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیانیز انتظامی ٹیم اسلم خان،حافظ عنصر صاحب،مشہور صحافی جاوید دانش صاحب اور واصب خان صاحب کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے خدمت خلق کی جذبےسےسرشاریوکراس میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنایا۔بانی گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہم ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔













