ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ گڑھ موڑ کا ہنگامی دورہ

گڑھ_مہاراجہ۔(سٹارنیوز ): ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کا اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ گڑھ موڑ کا ہنگامی دورہ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول گڑھ موڑ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے ریلیف کیمپ میں ادویات کی دستیابی و طبی سہولیات کی فراہمی سمیت پینے کے صاف پانی و کھانے کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا،سیلاب متاثرین سے ملاقات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی دریافت کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے کئے گئے تمام انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا، ڈپٹی کمشنر جھنگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو کھانا،راشن،خیمے،دودھ اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے ریسکیو ٹیمیں بھی دریا کے نشیبی علاقوں میں موجود ہیں،۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی ڈاکٹر امتیاز محسن۔ڈاکٹرملک غلام مصطفی، ڈاکٹر زاہد منظور ۔صفدرحسین کھیڑا۔خضرخان بلوچ،ودیگر تحصیل افسران بھی موجود تھے۔۔