چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمد خاں کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کے لئےسوال نامہ اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا ۔ضلع جھنگ اور تحصیل احمدپورسیال میں متاثرین سیلاب کے نام پرکرپشن کی ہوشربا داستانوں کو منظر عام پر لایا جائے گا

گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی) چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمد خاں کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کے لئےسوال نامہ اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا ۔ضلع جھنگ اور تحصیل احمدپورسیال میں متاثرین سیلاب کے نام پرکرپشن کی ہوشربا داستانوں کو منظر عام پر لایا جائے گا۔تفصیلات کےمطابق عوامی لیڈر راناشہبازاحمدخاں نے حالیہ سیلاب پر پنجاب اسمبلی میں اہم سوالات جمع کرادیے۔
1/تحصیل احمدپورسیال ضلع جھنگ میں سیلاب سے کل کتنے لوگ متاثر ہوۓ اور ان کے لیے کتنے کیمپ لگاۓ گۓ۔
2/تحصیل احمدپورسیال میں سیلاب متاثرین کو کیا کھانا فراہم کیاگیا۔اور حکومت کا کتناخرچہ أیا۔
#3ضلع جھنگ میں سیلاب سے کون کون سے علاقے متاثرہوۓ
#4سیلاب متاثرین کے لیے موض جات اورتحصیل وائز حکومت نے کتنے فنڈز فراہم کیے مکمل تفصیل فراہم کی جاۓ۔
#5سیلاب متاثرین کے مویشیوں کے لیے حکومت نے کتنا چارہ ونڈا فراہم کیا اورموضع جات کے حساب سے کتنا کتنا ونڈا اورچارہ تقسیم کیا گیا۔مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جاۓ۔۔