سیلاب متاثرین کیلئے خدمت، فرض کو قرض سمجھ اداکررہےہیں۔صاحبزادہ شاہ نواز سلطان ۔تحصیل احمدپورسیال میں ستر فیصد آبادیاں تاریخی سیلاب سے متاثرہ ہیں۔رضوان قدیرچیمہ۔
گڑھ مہاراجہ(نمائندہ خصوصی) سیلاب متاثرین کیلئے خدمت، فرض کو قرض سمجھ اداکررہےہیں۔صاحبزادہ شاہ نواز سلطان ۔تحصیل احمدپورسیال میں ستر فیصد آبادیاں تاریخی سیلاب سے متاثرہ ہیں۔رضوان قدیرچیمہ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان کی سرپرستی میں تحصیل احمدپورسیال میں سیلاب زدگان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے تحصیل احمدپورسیال کے مختلف علاقوں میں سمندوآنہ، احمدپورسیال، گڑھ مہاراجہ، چک نمبر 4۔2ایل۔ سلطان باہو ،موضع سدھانہ ودیگرز میں گزشتہ روز بھی سیلاب زدگان کیلئے راش پیکجز تقسیم کیے گئے ،ٹیم صاحبزادہ کاشف سلطان دن رات خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے اور ان کی فلاحی ورفاہی کاموں کو عوام میں کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔صاحبزادہ شاہ نواز سلطان، چوہدری رضوان قدیر چیمہ سابق چیئرمین وزیراعلٰی شکایات سیل جھنگ، علی امجدچوہدری، شیخ امتیازاحمدرحمانی، منیرخان، ابراہیم خان، حاجی محمد طفیل، ڈاکٹر فخر عباس سمیت دیگرز خدمت کے اس کارخیر میں ہمراہ ہیں۔اپنی غیر رسمی گفتگو میں شاہ نواز سلطان، رضوان قدیر چیمہ نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا کے حصول کیلئے سیلاب متاثرین کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور متاثرہ لوگوں کی گھروں کی واپسی تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔












