طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری



.
لالہ موسیٰ (پریس ریلیز) پنجاب گرامر سکول لالہ موسیٰ میں پراکٹوریل بورڈ نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب 4 نومبر 2025 کو منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شمریز اقبال انسپکٹر موٹر وے پولیس گجرات اور مظہر اقبال چوہدری سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں اور مہمان اعزاز شہباز گولڑوی نیشنل میڈیا ھاؤس ضلع گجرات تھے۔ جنہوں نے سٹوڈنٹ کونسل کے طلباء وطالبات سے حلف لیا۔ حلف میں ممبران نے یہ عہد کیا کہ وہ کونسل کے فعال اور ذمہ دار ممبر ہوں گے اور سکول انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں گے تاکہ وہ نہ صرف خود کو بلکہ تمام طلباء وطالبات کو کیمپس میں بہتر ماحول کی ضمانت دے سکیں۔ کونسل کے تمام ممبران نے یہ بھی عہد کیا کہ وہ نہ صرف سکول بلکہ مجموعی طور پر اپنے دین اور پاکستانی معاشرے کی بہتری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کریں گے۔ مہمان خصوصی نے کونسل ممبران کو کونسل کی سیشز بھی پہنائیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر شمریز اقبال انسپکٹر موٹر وے پولیس نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ملک کے مستقبل کے حوالے سے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےسکول کے طلباء ہر طرح سے بلندمقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جب تک وہ اعلیٰ کارکردگی کا عزم برقرار رکھیں گے انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے محنتی اساتذہ اور سٹاف کی لگن کو بھی سراہا جنہوں نے پرنسپل فیصل جنجوعہ کی زیر نگرانی یہ سب کچھ ممکن بنانے کے لیے انتھک کوشش کی۔
مظہر اقبال چوہدری سابق ہیڈ ماسٹر صاحب نے بچوں کو بہترین ڈسپلن پر مبارک باد پیش کی اور طلبہ کو معاشرے میں اعلیٰ کردار ادا کرنے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا.
آخر میں پرنسپل فیصل جنجوعہ نے تمام مہمانوں کا اپنی ٹیم کے ہمراہ شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی.













