پاکستان سکول سسٹم کے طالب علم زین العابدین نے منکیرہ میں کامیابی کا پرچم لہرا دیا
تحصیل احمد پور سیال کی مختلف شخصیات ڈائریکٹر پاکستان سکول سسٹم اینڈ اکیڈمی ممتاز حسین جگوال کی محنت و کامیابی کی معترف

احمد پور سیال (نمائندہ خصوصی) پاکستان سکول سسٹم اینڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ممتاز حسین جگوال کی زیرِ نگرانی دانش اسکول منکیرہ کے داخلہ ٹیسٹ کی بھرپور تیاری جاری ہے۔ ٹیسٹ اور انٹرویو 7 ستمبر کو دانش اسکول منکیرہ کی انتظامیہ لے گی۔ داخلہ ششم کلاس میں ہو گا، جس کے لیے عمر کی حد 10 سے 12 سال مقرر ہے۔ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاکستان سکول سسٹم میں 25 نومبر سے شام 4 بجے تا 7 بجے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو ایف ایس سی تک مکمل مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، جس میں کتابیں، یونیفارم، رہائش اور کھانا شامل ہیں، جبکہ ایف ایس سی کے بعد یونیورسٹی سکالرشپ بھی دی جائے گی۔پاکستان سکول سسٹم کے ہونہار طالب علم زین العابدین بن محمد آصف بلوچ نے اس ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر کے دانش اسکول منکیرہ میں داخلہ لے لیا ہے جو پاکستان سکول سسٹم کی معیاری تعلیم اور بہترین رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔تحصیل احمد پور سیال کی مختلف شخصیات نے ڈائریکٹر ممتاز حسین جگوال کی محنت، خدمات اور تعلیمی کامیابیوں کو بھرپور سراہا ہے۔ پاکستان سکول سسٹم اینڈ اکیڈمی تعلیم کے فروغ کے مشن پر کامیابی سے گامزن ہے۔













